قطر میں کفیل نظام ختم، تارکین وطن کے لئے پُرکشش مراعات

خلیجی ملک قطر ميں تارکین وطن ملازمین کے ليے کم سے کم ماہانہ اجرت اور دیگر مراعات کا نیا قانون نافذ کر دیا گيا ہے، جس کے تحت آجر ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ رہائش اور خوراک دینے کے لیے بھی پابند ہوگا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر تارکین وطن اور غیر ملکی ملازمین کے لیے تنخواہوں اور مراعات سے متعلق قانون نافذ کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا ہے۔ یہ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جس پر آجر کو لازمی عمل درآمد کرنا ہوگا بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس قانون کے نفاذ سے ملک میں کفیل کا نظام بھی ختم ہوجائے گا

قطر کی وزارت برائے ترقیٔ مزدور اور سماجی امور نے تصديق کی ہے کہ نئے قانون کے تحت ملک میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازم کی کم از کم ماہانہ اجرت ايک ہزار قطری ريال مقرر کی گئی ہے، صرگ یہی نہیں بلکہ کمپنيوں کو غیر ملکی ملازمين کی رہائش اور خوراک کا انتظام کرنے کا بھی پابند کيا گيا ہے

نئے قانون کے تحت اگر کمپنياں غیر ملکی ملازمین کو رہائش اور خوراک کی سہوليات خود فراہم نہيں کر سکتيں تو ملازمين کو خوراک کے لیے ماہانہ 300 سو ریال اور رہائش کے لیے 500 سو ریال علیحدہ سے دینا ہوں گے

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت پانچ عرب ممالک نے حال ہی میں قطر سے سفارتی و تجارتی تعلقات کی بحالی کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کا امکان ہے. جبکہ سعودی عرب پہلے ہی کفیل نظام ختم کر چکا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close