خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں، شفقت محمود

نیوز ڈیسک

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے کھلے رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

لاہور میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں متعدد اقدامات کیے، کورونا وبا کی بڑھتی شرح کے پیش نظر مختلف شہروں میں دو ہفتوں کے لئے تعلیمی ادارے بند کیے، جو مشکل فیصلہ تھا

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں، آن لائن تعلیم سے بچے خوش نہیں ہیں، اس میں وہ بات نہیں جیسے کلاسز میں ہوتا ہے

انہوں نے کہا کہ 24 مارچ کو دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لینے کے  تعلیمی ادارے کھولنے یا بند کرنے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا

نصاب کے بارے میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملکی تعلیمی اداروں میں نصاب کے حوالے سے قوم تقسیم ہے، جسے ختم کرنے کے لیے حکومت نے یکساں تعلیمی نظام بنایا ہے جسے لاگو کرنے جا رہے ہیں، پنجاب، خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں میں یکساں نظام تعلیم لایا جائے گا، یکساں نصاب پر سندھ کے تحفظات دور کریں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close