سفید بٹن نما کُھمبی (مشروم) میں بعض کیمیائی اجزا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ بالخصوص پروسٹیٹ کینسر کی رفتار کو بہت سست کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتے ہیں
عالمی اینڈوکرائن سوسائٹی کی مجازی کانفرنس میں اس کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں اور یہ تحقیقات چوہوں پر کی گئی ہیں
اس تحقیق کے سربراہ اور بیک مین ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف سٹی آف ہوپ سے وابستہ
ژیائی چیانگ وانگ نے بتایا کہ
اینڈروجینس ایک طرح کے مردانہ جنسی ہارمون ہوتے ہیں جو پروسٹیٹ کینسر کے خلیات کو بڑھاتے ہیں۔ یہ اینڈروجن ریسپٹر سے جڑ کر اسے سرگرم کردیتے ہیں، وائٹ بٹن مشروم اینڈروجن ریسپٹر کے عمل کو روکتے ہیں
اس سے قبل سائنسدانوں نے سفید مشروم کا پاؤڈر ایسے مریضوں کو کھلایا جن میں پروسٹیٹ کینسر کا دوسرا حملہ ہوا تھا۔ اس سے ثابت ہوا کہ پاؤڈر نے پروسٹیٹ کینسر کو بڑھانے والے اینٹی جین (پی ایس اے) کو کم کیا جس کے ثبوت خون میں ان کی کمی سے ظاہر ہوئے۔ اس قدرتی علاج کا کوئی مضر اثر بھی سامنے نہیں آیا۔ اب اس پورے عمل کو مزید سمجھنے کا آغاز کیا گیا ہے
سائنسدانوں کے مطابق صرف چھ روز تک مشروم کا سفوف دینے سے چوہوں میں پی ایس اے کی سطح بہت کم ہو گئی اوراس کے نتائج بہت واضح طور پر مشاہدہ کیے گئے.