سندھ اسمبلی ارکان کو اپنے حلقے میں آوارہ کتوں کو پکڑنا ہوگا، حکمنامہ جاری

نیوز ڈیسک

سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام ارکان کو ہنگامی مراسلہ ارسال کیا ہے، جس کے تحت ارکان سندھ اسمبلی کو اپنے حلقے میں آوارہ کتوں کو پکڑنا ہوگا

حکم نامے میں ارکان سندھ اسمبلی کو آوارہ کتوں کے خلاف مہم کی نگرانی اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے آئی جی سندھ پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے اور سندھ پولیس کے ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز کو بھی احکامات پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے

کتوں کو پکڑنے کی مہم پر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رکن اسمبلی رابستان خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے، تاہم اپوزیشن کے ارکان کے پاس فنڈز نہیں ہیں، یہ ذمے داری سندھ حکومت کی ہے، فیصلے کا اطلاق حکومتی ارکان اسمبلی پر ہونا چاہیے

رابستان خان نے کہا کہ اس حکم کی عدم تعمیل پر حکومتی ارکان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، لگتا ہے اس کے لیے مختص رقم اومنی گروپ کے پاس چلی گئی ہے

واضح رہے چند روز قبل سندھ ہائی کورٹ کی سکھر برانچ اپنے اپنے حلقوں میں سگ گزیدگی کے واقعات پر کنٹرول کرنے میں ناکامی پر فریال ٹالپر اور ملک اسد سکندر کی اسمبلی رکنیت کی معطلی کے احکامات بھی جاری کر چکی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close