سلیم نظامانی نامی شخص نے سینکڑوں کونجوں کی جان بچا لی

ویب ڈیسک

بدین میں ایک شخص نے سینکڑوں کونجوں کو شکاریوں سے بچا لیا

تفصیلات کے مطابق بدین میں سہراب جو گوٹھ کے نزدیک واقع رئیس غلام علی خان نظامانی کے کھیتوں میں محوِ سفر کونجوں کے دو بہت بڑے غول پانی پینے اور آرام کرنے کی غرض سے اترے

کونجوں کے بڑی تعداد میں وہاں اترنے کی اطلاع پا کر آس پاس کے شکاری بندوقیں لے کر ان کے شکار کی غرض سے وہاں پہنچ گئے

اسی اثناء میں شکاریوں کو بندوقوں کے ساتھ کونجوں کا شکار کرنے کے لیے آتا دیکھ کر سلیم نظامانی عرف ھَچی بھی وہاں پہنچ گیا اور شکاریوں کو سختی کے ساتھ شکار سے روک دیا

کچھ شکاریوں کو بضد دیکھ کر سلیم نظامانی اپنے ہاتھ میں کلہاڑی پکڑے ان کے سامنے آ گیا اور انہیں تنبیہہ کی کہ اگر انہوں نے ایک بھی کونج کا شکار کیا تو وہ انہیں کلہاڑی سے مارنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا

سلیم نظامانی کے اس انتباہ سے تمام شکاری وہاں سے چلتے بنے اور سلیم نظامانی کونجوں کے بیٹھے رہنے تک وہیں موجود ان کی حفاظت کرتا رہا اور کسی کو بھی قریب پھٹکنے نہ دیا

بعدازاں سلیم نظامانی نے کہا کہ یہ پرندے ہزاروں میل کا سفر طے کر کے یہاں آتے ہیں، یہ مہمان پرندے ہیں. ہمیں ان کا شکار کرنے کے بجائے ان کی حفاظت کرنی چاہیے

ادہر سماجی رابطوں کی مختلف سائٹس پر سلیم نظامانی کے اس بہادرانہ اقدام کی خوب پذیرائی اور تعریف کی جا رہی ہے. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صرف ایک شخص کی اس بہادری اور ذمہ داری کی وجہ سے سیکڑوں پرندوں کی جان بچنا ایک خوش آیند بات ہے. صارفین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک شخص کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close