عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لے آئیں گے، پیپلز پارٹی کا دعویٰ

نیوز ڈیسک

پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لے آئیں گے

سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے، پنجاب اسمبلی میں حکمران جماعت کے پچیس سے تیس ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ نون اپنے وزیر اعلیٰ کا اعلان کرے، پیپلز پارٹی ساتھ دے گی

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ نا اہل، ناکام اور نکھٹو ہے، یہ ہمارا کسٹوڈین نہیں بن سکتا، پنجاب میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے

حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پچیس سے تیس ممبران ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ پنجاب میں تبدیلی کیوں نہیں لاتے، شہباز اور حمزہ سے رابطہ کر کے بات کریں گے کہ بطور اکثریتی جماعت اگے آئیں، وزارت اعلیٰ ان کا حق بنتا ہے، ہم نے اب آواز بلند نہ کی تو حکومت کے شریک جرم ٹھہریں گے۔

حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ ہم اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کے نون لیگ کے بیانیے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اس لیے قوم کو عید کے بعد پنجاب میں تبدیلی کی عیدی دیں گے اور اس مقصد کے لیے جدوجہد اور رابطے تیز کریں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close