اسریٰ اسلامک فائونڈیشن میں اختلافات، یونیورسٹی اسپتال ملازمین پریشان

نیوز ڈیسک

اسریٰ اسلامک فائونڈیشن میں اختلافات پھوٹ پڑے، یونیورسٹی اور ہسپتال میں غیر یقینی صورتحال، ملازمین پریشان سے دوچار، ملازمین کو تنخواہوں کے لالے پڑ گئے

اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق اسریٰ اسلامک فائونڈیشن کے زیرانتظام چلنے والی اسریٰ ہسپتال اور یونیورسٹی میں اختیارات کی جنگ تیز ہوگئی ہے جس کے باعث حیدرآباد کی شاندار ہسپتال اور یونیورسٹی میں غیریقینی کی صورتحال ہے اور 15 سو سے زائد ملازمین اپنی تنخواہوں اور ملازمت کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں

اسریٰ یونیورسٹی ہسپتال کے مینجنگ ڈائریکٹر زید لغاری نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ حمیدﷲ قاضی کا تنخواہوں کے متعلق بیان جھوٹا ہے، ملازمین کی تنخواہوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے

زید لغاری نے اکاؤنٹس کے  سگینچر اتھارٹیز سے اپیل کی کہ ملازمین کی جون 2020ع سے انکریمنٹ، اوور ٹائم، انشورنس اور دیگر الائونس سمیت وقت پر تنخواہ جاری کی جائے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسریٰ اسلامک فائونڈیشن کے 16 اکاؤنٹس کی تفصیلات ظاہر کی جائیں، کیونکہ ان اکاؤنٹس میں مشکوک قسم کی حرکتیں کی جا رہی ہیں

دوسری جانب ڈاکٹر حمیدﷲ قاضی کا کہنا ہے کہ ہسپتال اور یونیورسٹی کی آمدن فائونڈیشن کے اکاؤنٹس میں جمع نہیں کروائی گئی تو تنخواہیں کیسے دیں گے، گزشتہ مہینے بھی بڑی مشکل سے کراچی اور اسلام آباد کیمپس کی آمدن سے تنخواہیں دی ہیں

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری نے کروڑوں روپے کی رقم کیش کی صورت میں اپنے پاس رکھی ہوئی ہے جس کے باعث اسریٰ یونیورسٹی اور ہسپتال حیدرآباد میں بحران کا خدشہ ہے اور ملازمین نوکری چھوڑنے پر مجبور ہیں، جس کے باعث ادارے کو بڑا نقصان ہو رہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close