گوگل نے کوکیز کی جگہ ’FLoC‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے
ٹیکنالوجی کے دیو گوگل نے اپنے ویب براؤزر ’کروم ‘ میں تھرڈ پارٹی کوکیز سپورٹ کے خاتمے پر کام شروع کر دیا ہے
رواں سال کے اختتام تک کروم براؤزر اشتہاری نیٹ ورکس کو آپ کے کمپیوٹرز، اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس میں ٹریکنگ کوڈز داخل کرنے کی اجازت ختم کر دے گا
واضح رہے کہ جب آپ کسی اشتہاری نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہیں، تو انہی کوڈز کی بدولت آپ کے وزٹ کو فالو کیا جاتا ہے
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ گوگل دنیا کا سب سے بڑا اشتہاری نیٹ ورک رکھتا ہے اور بہ ظاہر تھرڈ پارٹی کوکیز کا خاتمہ انتہائی پرسنالائزڈ انٹرنیٹ بیسڈ اشتہار کاری کا خاتمہ دکھائی دیتا ہے، لیکن ’چور چوری سے جائے، ہیرا پھیری سے نہ جائے‘ کہ مصداق گوگل کا یہ فیصلہ ڈجیٹل اشتہاری کاری میں اس کی اجارہ داری کو مزید مضبوط کرے گا
گوگل جلد ہی اپنے نئے ٹارگیٹڈ ایڈورٹائزمنٹ سسٹم کو متعارف کروا رہا ہے۔ جس کا نام فیڈریٹڈ لرننگ آف کوہورٹ ( Federated Learning of Cohorts) ہے. گوگل اس سسٹم کو آنے والے چند ماہ میں ہی کروم میں ضم کر دے گا.
گوگل کے مطابق اس نئے نظام کے تحت کوہورٹ (یکساں شناخت کی وجہ سے استعمال کنندگان کا ایک گروپ) کی تقسیم براؤزر کے اندر ہوگی، ویب سائٹس صارف سے صرف یہ بات پوچھنے کی اہل ہوگی کہ آپ کا براؤزر کس کوہورٹ سے تعلق رکھتا ہے
مثال کے طور پر، اگر آپ موبائل سے متعلق بہت ساری ویب سائٹس وزٹ کرتے ہیں، تو آپ کو اس کوہورٹ میں شامل کیا جائے گا، صارف کو اس کی براؤزنگ کی بنیاد پر ایک فلوک کوہورٹ آئی ڈی مختص کی جائے گی
گوگل آپ کے کروم لاگ ان کو آپ کی شمولیت کی پہلی شرط کے طور پر استعمال کرے گا اور اگر آپ نے تھرڈ پارٹی کوکیز کو بلاک کر دیا ہے تو پھر آپ کو اس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ تاہم ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق کروم کے اس نئے فیچر اور صا رف کی پرائیویسی کو لاحق تحفظات کو سامنے آنے میں مزید وقت درکار ہے.