آج کراچی میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے قریب ﮈﻣﻠﻮﭨﯽ ﺭﻭﮈ ﭘﺮ ﻭﺍﻗﻊ ﺭﮐﻦ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﻓﺎﺭﻡ ﭘﺮ ﺁﺳﻤﺎﻧﯽ ﺑﺠﻠﯽ ﮔﺮﻧﮯ سے ﺷﺎﮬﻨﻮﺍﺯ ﻭﻟﺪ ﺭﺷﯿﺪ ﻣﻼﺡ ﺍﻭﺭ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻭﻟﺪ ﮐﺮﯾﻢ ﺑﺨﺶ ﻣﻼﺡ نامی دو نوجوان جاں بحق ہو گئے.
بتایا جاتا ہے کہ دونوں نوجوان مزدور پیشہ تھے اور وہ رکن الدین فارم پر مزدوری کرتے تھے.
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور علاقہ مکین کثیر تعداد میں مرحومین کے ورثا کے پاس پہنچے. اس موقعے پر سابق صوبائی وزیر مرحوم غلام مرتضی’ کے فرزند اور پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے رہنما یوسف بلوچ نے بھی موقع پر پہنچ کر ﻟﻮﺍﺣﻘﯿﻦ ﺳﮯ ﺍظہار ہمدردی کیا.