فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

ویب ڈیسک

آپسی چپقلش اور فیڈریشن پر قبضے کی لڑائی ایک مرتبہ پھر پاکستان فٹبال کو لےڈوبی، آخرکار وہی ہوا، جس کا ڈر تھا. فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی

ذرائع کے مطابق  فیفانے پی ایف ایف نارملائیزیشن کمیٹی کو باہر نکال کر فٹبال ہاؤس پر قبضہ کرنے پر یہ فیصلہ کیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور تاحکم ثانی برقرار رہے گا

فیفا کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن کے بعد بھی قبضہ ختم نہیں کیا گیا تھا اور ڈائیلاگ کی کوشش بھی ناکام رہی تھی، واضح رہے کہ فیفا نے دوسری مرتبہ پاکستان فٹبال کو معطل کیا ہے

قبل ازیں2017ع میں پاکستان کو پہلی مرتبہ معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا، فیفا نے پابندی کے ساتھ  ہی پاکستان کو فنڈز کی فراہمی روک دی، پابندی کے سبب پاکستان انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکے گا. معطلی پی ایف ایف معاملات میں بیرونی مداخلت پر کی

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا کی طرف سے عائد پابندی پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائیزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک معطل رہے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close