محکمۂ موسمیات نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آئندہ چار روز مزید گرمی کی پیشگوئی کی ہے
تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے کراچی میں مزید چار روز شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے، محکمۂ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے گرمی کی موجودہ لہر کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اور اس دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں آئندہ چار روز تک دن کے اوقات میں بلوچستان کی شمال مشرقی اور شمال مغربی گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی
جب کہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 70 کے درمیان رہ سکتا ہے اور شام میں ہوا میں 30 سے40 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے.