گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ڈیجٹل کرنسی پر غور کر رہے ہیں، مہنگائی کی رفتار توقعات کے مطابق اور کرنسی مستحکم ہے، شرح سود کو بڑھانے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے
عالمی خبر رساں ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے مالی نظام میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں عوام کا بڑا حصہ بینکاری دائرہ کار سے باہر ہے، راست ڈیجیٹل پیمنٹ نظام کا مقصد ہے کہ ملک میں ہر اس شخص کا بینک اکاؤنٹ ہو، جو فون رکھتا ہو۔ راست کا نظام لانے کا مقصد نقد ادائیگی کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، نقد ادائیگی کرپشن کو پروان دیتی ہے
رضا باقر نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل کوائن کا اجراء بھی مالیاتی شمولیت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، مرکزی بینک اگر ڈیجیٹل کرنسی جاری کرتا ہے تو اس سے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فناننسنگ کے سدباب میں بھی مدد ملے گی
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اگر عالمی موبائل پیمنٹ آپریٹر پاکستان میں آکر کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو کھلے دل سے خوش آمدید کہیں گے.