دنیا کا سب سے چھوٹا چابی بھرنے والا اسمارٹ فون چارجر

ویب ڈیسک

اسمارٹ فون ہماری روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔ لیکن ہر جگہ دیوار پر لگے پلگ نہیں ملتے۔ اس کا حل دنیا کے سب سے چھوٹے میکانکی چارجر کی صورت میں پیش کیا گیا ہے جو آپ کی-چین یا اپنی جیب میں رکھ سکتے ہیں

اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ چھوٹا سا چارجر انسانی قوت سے چلتا ہے، اس میں لگی چابی گھمائیں اور مشینی توانائی بجلی میں تبدیل ہوتی جائے گی۔ اس طرح فون چارج ہوتا رہے گا

یہ ایجاد ایسے لوگوں کے لیے موزوں ہے جو کسی دوردراز علاقوں پر ہائیکنگ یا دیگر کام کرتے ہیں۔ ان میں ارضیات داں سے لے کر وائلڈ لائف کے ماہر بھی ہو سکتے ہیں

اس طرح یہ چارجر ہمیشہ دستیاب رہتا ہے اور آزادانہ طور پر اشیاء کو چارج کر سکتا ہے

چابی گھماتے ہی یہ 100 سے 30 ایم اے کرنٹ دیتا ہے تاہم ناقدین کا خیال ہے کہ کرنٹ کی اتنی مقدار میں سے کچھ نہ کچھ ضائع ضرور ہوسکتی ہے

اس چارجر کو ناؤ کا نام دیا گیا ہے اور یہ پہلی مرتبہ 25 جنوری 2021ع کو تیار کیا گیا، جسے اب کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر رکھا گیا ہے

خاص ڈیزائن کی بنیاد پر اسے تھامنا اور استعمال کرنا بہت آسان ہے، جبکہ اسے ایمرجنسی میں چارجنگ آلہ قرار دیا جارہا ہے۔ اگر فون بالکل ختم ہوگیا ہو تو صرف چند منٹ کی چارجنگ سے فون زندہ ہوجاتا ہے

اس میں لگے چار طرح کے کیبل سے انتخاب کر کے آپ موزوں کیبل فون میں لگا سکتےہیں۔ لیکن اب بھی اس کی خاص بات یہ ہے کہ اب تک بنایا جانے والا یہ دنیا کا سب سے چھوٹا میکانکی فون چارجر بھی ہے

کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ کے مطابق اس کی قیمت 34 یورو رکھی گئی ہے جو پاکستانی روپوں میں 6200 کے لگ بھگ بنتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close