تیز ترین انٹرنیٹ سروس ‘اسٹار لنک ٹرمینل کِٹ’ کی قیمت کتنی ہوگی؟ 

ویب ڈیسک

خلائی کمپنی اسپیس ایکس کا کہنا ہے کہ تیز ترین انٹرنیٹ سروس ‘اسٹار لنک ٹرمینل کِٹ’ کی قیمت پانچ سو ڈالر کے لگ بھگ ہوگی
اسپیس ایکس کے صدر گیوین شاٹ ویل نے کہا کہ ایر اسپیس کمپنی نے ہر اسٹار لنک ٹرمینل کی لاگت 3000 ڈالر سے گھٹا کر 15 سو ڈالر کر دی ہے
ان کا کہنا تھا کہ سٹار لنک صارفین کو کٹ کے لیے 499 ڈالر ادا کرنے پڑیں گے، جس میں صارف ٹرمینل بھی شامل ہے، جسے ڈشے کے نام سے جانا جاتا ہے
اسپیس ایکس نے انسائیڈر کی درخواست پر فوری طور پر جواب نہیں دیا لیکن صنعت کے ماہرین نے دسمبر میں انسائیڈر کو بتایا کہ کمپنی کے لئے ہر ٹرمینل کو 500 سے کم میں بنانا ممکن نہیں ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس میں ہر ایک پر اسپیس ایکس کی قیمت لگ بھگ دو ہزار ہو سکتی ہے
شاٹ ویل نے سٹیلائٹ 2021ع لیو ڈیجیٹل فورم کے لئے ایک ورچوئل پینل بحث کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ قیمت کو 15 سو تک کم کرنے سے پہلے کمپنی کو ہر ٹرمینل کے لئے تین ہزار ادا کرنا پڑتے تھے
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صارفین سے ان ٹرمینلز کی تعمیر کے لئے لاگت نہیں لے رہے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ اسپیس ایکس نے ہر اسٹار لنک ٹرمینل کی لاگت کو کم کرنے میں بہت بڑی پیشرفت کی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close