یکم رمضان المبارک کو بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے

ویب ڈیسک

یکم رمضان المبارک کو ملک بھر کے تمام بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم رمضان المبارک 1442 ہجری کو عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا کیونکہ اس دن زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے ” بینک تعطیل” قرار دیا گیا ہے، لہٰذا تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک یکم رمضان المبارک  1442ھ  کو عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

تمام بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین اپنی دفتری ذمہ داریاں کورونا وائرس کی حالیہ صورتِ حال میں تفویض کردہ، دفتر میں یا گھر سے کام کرکے معمول کا ورکنگ ڈے سمجھتے ہوئے علاوہ عوامی لین دین، انجام دیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close