شام نے اپنے ہی شہریوں پر کلورین بم گرائے، رپورٹ

ویب ڈیسک

شام اپنے ہی بے گناہ شہریوں پر کلورین بم گرا کر انہیں موت کے منہ میں دھکیلنے اور زندگی بھر کے لیے معذور کرنے کا ذمے دار نکلا
کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے آرگنائزیشن فار دی پروہیبیٹیشن آف کیمیکل ویپن (OPCW) کا کہنا ہےکہ اس بات کہ کافی شواہد موجود ہیں کہ شامی فضائیہ نے باغیوں کے زیر تسلط علاقے میں کلورین بموں کا استعمال کیا تھا
او پی سی ڈبلیو کی جانب سے جاری ہونے والی نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ نے2018ع میں سرقاب شہر میں باغیوں کے زیر قبضہ رہائشی علاقے پر بیرل بموں کے ذریعے زہریلی کلورین گیس پھینکی تھی
او پی سی ڈبلیو کی اس رپورٹ پرشامی حکومت نے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close