مینار پاکستان واقعہ؛ لڑکی کے اہل خانہ کے متضاد بیانات، قریبی دوست بھی منظر سے غائب

نیوز ڈیسک

لاہور : 14 اگست کو مینار پاکستان پر پیش آنے والے شرمناک واقعہ کے بعد لڑکی عائشہ اکرم کے اہل خانہ کے متضاد بیانات نے کئی سوال اٹھا دیئے ہیں

عائشہ اکرم کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کر دیا، والدہ کے مطابق ان کی بیٹی کبھی گھر سے باہر نہیں نکلی، 14 اگست کے دن ڈیوٹی سے واپسی پر مینار پاکستان گئی

جب کہ مینار پاکستان واقعہ کے بعد عائشہ کا قریبی دوست بھی منظر سے غائب ہو گیا ہے

عائشہ اکرم کے ساتھ وڈیوز میں اداکاری کرنے والے نوجوان ریمبو سے متعلق سوال پر اہل خانہ ٹال مٹول سے کام لیتے رہے، عائشہ اکرم کے اہل خانہ نے پہلے اسے رشتہ دار اور بعد میں عائشہ کا دوست بتایا

واضح رہے کہ ریمبو عائشہ کے گھر ہی رہائش پذیر ہے، واقعہ والے دن بھی دونوں ساتھ ہی تھے

دوسری جانب مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک واقعہ کے بعد بیسیوں گرفتاریاں کی ہیں. پولیس نے خاتون سے دست درازی کے الزام میں 71 سالہ بزرگ کو بھی منچلوں کی فہرست میں شامل کر کے دھر لیا

وزیر خان نامی بزرگ کو سی آئی اے پولیس نے شاہدرہ سے حراست میں لیا، وزیرخان کو سی آئی اے کوتوالی میں بند کیا گیا تاہم پولیس  کے  مطابق  بعدازاں  پوچھ گچھ کر کے وزیر خان کو چھوڑ دیا گیا.

وزیر خان کے بیٹے نے کہا ہے کہ ان کے والد کی کافی عرصہ سے طبیعت ٹھیک نہیں ہے، وہ اکثر گھر پر ہی ہوتے ہیں. واقعہ کے روز بھی وہ گھر پر ہی موجود تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close