سعودی عرب  اور ایران میں تعلقات کی بہتری کے لیے مذاکرات جاری ہیں، برطانوی اخبار

ویب ڈیسک

 

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے مذاکرات جاری ہیں

اخبار کے مطابق تعلقات میں بہتری کے لیے سعودی عرب اور ایران کے سینیئر حکام نے براہ راست ملاقاتیں کی ہیں، جو مشرقی وسطیٰ میں امن کے لیے انتہائی اہم پیشرفت ہے

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان بات چیت کا پہلا دور 9 اپریل کو بغداد میں ہوا، جس میں حوثی باغیوں کے حملوں سمیت دیگر معاملات کو بھی زیربحث لایا گیا

برطانوی اخبار کے مطابق دونوں ممالک نے بات چیت سے متعلق خبروں پر کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا ہے، جب کہ دوسری جانب ایک سینیئر سعودی حکام نے ایران سے مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان گزشتہ چار سال سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں، جب کہ دوسری جانب ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی مسلسل سعودی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close