انڈونیشیا کے سرکاری ملازم نے اپنے محکمے سے والہانہ تعلق کی بنا پر اپنے بیٹے کا نام سرکاری محکمے کے نام پر رکھ دیا
برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے سرکاری محکمے ’ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹسیکل کمیونیکیشن‘ میں کام کرنے والے سلیمت واہودی کا کہنا ہے کہ جب میری بیوی حاملہ ہوئی تو میں نے اسی وقت اس سے وعدہ لے لیا تھا کہ اگر بیٹا ہوا میں اس کا نام اپنے محکمے کے نام پر رکھوں گا، جس پر اس نے رضامندی ظاہر کردی تھی
سلیمت واہودی کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے محکمے اور کام سے بہت محبت ہے اور اس کے اظہار کے لیے میں نے اپنے بیٹے کا نام ’ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹسیکل کمیونیکیشن‘ رکھا ہے
واہودی کا کہنا ہے کہ سننے میں بہ ظاہر یہ نام عجیب سا لگتا ہے لیکن مجھے اور میری بیوی دونوں کو یہ نام پسند ہے
اسپتال نے تو بچے کے پیدائشی سرٹیفیکیٹ پر نام ’ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹسیکل کمیونیکیشن‘ لکھ دیا ہے تاہم یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ انڈونیشائی حکام اس نام کو تسلیم کریں گے بھی یا نہیں.