آئندہ بجٹ میں حکومت نے 19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر کر لیا

نیوز ڈیسک

وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں 19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ وفاقی بجٹ میں 12 سے 19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقررکیا ہے، جب کہ حماد اظہر کے دستخطوں سے جاری میڈیم ٹرم بجٹ اسٹریٹیجی پیپر میں برآمدات کا ہدف 25.7ارب ڈالر، مجموعی وفاقی اخراجات 8056 ارب اور خسارہ 3154 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے

جبکہ اس کے علاوہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 3105 ارب، دفاعی بجٹ 1330 ارب اور سول حکومت چلانے کے لیے رقم 488 ارب سے بڑھا کر510 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال 22-2021 کے لیے بجٹ کی منظوری دے چکی ہے، جس میں بجٹ کا کُل حجم 8 ہزار ارب روپے سے زیادہ کا ہوگا، آئندہ مالی سال کا بجٹ 3 ہزار 154ارب روپے کے خسارے کا ہوگا۔ ملک کی کُل آمدنی 7 ہزار 989ارب روپے ہوگی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close