فیس بک کا نیا فیچر ’آڈیو پوڈ کاسٹ‘ کیا ہے

ویب ڈیسک

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک ’سوشل آڈیو‘ کے بینر تلے اگلے ہفتے صارفین کے لیے نئے فیچرز کی سیریز کا اعلان کرنے جا رہی ہے

فیسبک کی جانب سے پیش کیے جانے والے سوشل آڈیو سیریز کے ان نت نئے فیچرز میں آڈیو چیٹ کی ایپلی کیشنز بھی ہیں جو خصوصی طور پر پوڈکاسٹ کے شائق صارفین کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے

فیس بک نے ایک سال قبل ’روم‘ کے نام سے وڈیو کانفرنسنگ پراڈکٹ متعارف کرائی تھی، جس کا آڈیو ورژن بھی نئی سیریز میں شامل ہے

رپورٹ کے مطابق صارفین کلب ہاؤس جیسی پراڈکٹ سے مختلف لوگوں پر مشتمل گروپ ایک ’ورچوئل اسٹیج‘ بنا کر اپنے اسپیکر کے ذریعے میوزک سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں

جبکہ فیس بک ایک ایسی پراڈکٹ بھی متعارف کروانے جا رہا ہے، جس کے ذریعے استعمال کنندہ مختصر آڈیو پیغام ریکارڈ کرکے اسے اپنی نیوز فیڈ پر پوسٹ کر سکیں گے. اس کے علاوہ پوڈ کاسٹ ڈسکوری پراڈکٹ کو اسپاٹی فائے (سوئیڈش آڈیو اسٹریمنگ ایپ) سے بھی منسلک کیا جا سکے گا

یاد رہے کہ رواں ماہ ہی فیس بک نے ایک نئی ایپلی کیشن ’ ہاٹ لائن‘ آزمائش کے لیے صارفین کے سامنے پیش کی تھی، جس میں تخلیق کار گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ حاظرین سے براہ راست سوالات بھی لے سکتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close