وزارت پٹرولیم نے تیل و گیس کی تلاش کے لئے مزید 6 بلاکس کے لائسنس جاری کر دیے ہیں۔
دستخطوں کی تقریب میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی شرکتِ کی۔ سیکریٹری پٹرولیم اسد حیاالدین اور ڈائریکٹر جنرل پٹرولیم کنسیشنز عبدالجبار میمن نے حکومت پاکستان جبکہ او جی ڈی سی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہد سلیم ، مینجنگ ڈائریکٹر این سی پی ایل فہیم حیدر اور مینجنگ ڈائریکٹر پی پی ایل معین رضا نے اپنی اپنی کمپنیوں کی طرف سے دستخط کیے
حکومت پاکستان نے شاران بلاک کے ساٹھ فیصد حقوق عارضی بنیادوں پر ماڑی پٹرولیم اور چالیس فیصد حقوق OGDCL کو مشترکہ منصوبے کے طور پر جنوری 2021ع میں دیئے تھے، جب کہ قلعہ سیفﷲ کے ساٹھ فیصد حقوق OGDCL اور چالیس فیصد حقوق MPCL کے پاس ہیں۔ شاران اور قلعہ سیفﷲ بلاکس بلوچستان کے جلع ژوب اور قلعہ سیفﷲ میں واقع ہیں
وزیر توانائی نے کہا کہ ایکسپلوریشن سرگرمیوں سے ملکی آئل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ ای اینڈ پی کارروائیوں سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو ں گے۔ تین سالانہ ایکسپلوریشن سرگرمی کے دوران کمپنیاں 24.68 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی.