انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عہدے سے اچانک مستعفیٰ

نیوز ڈیسک

لندن : انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور اچانک مستعفی ہو گئے ہیں

برطانوی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور نے اچانک استعفیٰ دے دیا، واٹمور کے عہدے کی مدت پانچ سال تھی تاہم وہ دس ماہ عہدے پر رہنے کے بعد مستعفی ہو گئے ہیں ۔ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بورڈ چئیرمین کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کردی گئی ہے

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان میں 13 اور 14 اکتوبر کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا تھے، تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلینڈ نے بھی اچانک دورہ پاکستان منسوخ کر دیا تھا

ای سی بی نے دورے کی منسوخی کی وجہ کھلاڑیوں اور اسٹاف کی ذہنی و جسمانی صحت قرار دیا تھا

دورہ پاکستان اچانک منسوخ کرنے پر واٹ مور کو شدید تنقید کا سامنا تھا، انگلش اور دنیا بھر کے سابق کرکٹرز اور کمنٹیٹرز نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا

آئن واٹمور نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بطور چیئرمین توقعات کافی بدل چکی تھیں، موجودہ حالات مجھ پر کافی اثر انداز ہوئے ہیں

سابق چیئرمین انگلش کرکٹ بوڑ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ای سی بی میں نیا چیئرمین ذمہ داریاں سنھبالے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close