پاک ایران سرحد پر دو نئی راہداریاں کھولنے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

پاکستانی حکومت نے پاک ایران سرحد پر دو نئی راہداریاں کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین سرحد ی راہداریاں کھولنے سے نہ صرف دو طرفہ تجارت بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ یہ بات انھوں نے وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنھوں نے پیر کو ان سے ملاقات کی

وزیر داخلہ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے مابین دو بارڈر کراسنگز چوک آپ اور جلگی (بلیدہ) کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بلکہ سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close