ارجنٹینا کے شہری نے دوپاؤنڈ میں گوگل کوخرید لیا

ویب ڈیسک

کسی بھی ویب سائٹ کی شناخت اس کا ڈومین (ویب سائیٹ کا نام) ہوتا ہے، لیکن کبھی کبھی بڑی کمپنیاں اپنے ڈومین کو ری-نیو کروانا بھول جاتی ہے

ایسا ہی کچھ ارجنٹینا میں ہوا، جب ایک ویب ڈویلپر نے ٹیکنالوجی کی دنیا کے بڑے دیو گوگل کے ڈومین کو محض دو پاؤنڈ میں خرید لیا

تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل ارجنٹینا کی ویب سائٹ Google.com.ar نامعلوم وجوہات کی بنا پ ردو گھنٹے کے لیے ڈاؤن رہی، اسی دوران جب تید سالہ ویب ڈویلپر نکولس کیورونا نے اپنے ایک کلائنٹ کے لیے ارجنٹینا کے ڈومین نام فروخت کرنے والے ادارے نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر ارجنٹینا کی ویب سائٹ وزٹ کی، تو وہاں پر گوگل ارجنٹینا کے ڈومین کی فروخت کا اشتہار تھا

نکولس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، اس ڈومین کو 270 پیسو یعنی 2پاؤنڈ میں خرید کر اس کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کر دی۔ جس کے بعد کچھ ہی گھنٹوں میں اس ٹوئٹ کو 79ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کر لیا

دوسری جانب گوگل ارجنٹینا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ان کے ڈومین  Google.com.ar  کو کسی دوسرے فرد نے خرید لیا تھا، تاہم گوگل نےاس ڈومین کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے

اس بارے میں ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ گوگل اپنے ڈومین کو ری-نیو کرنا بھول گیا ہوگا، تاہم گوگل ترجمان نے اس بات کی اب تک کوئی وضاحت نہیں کی  کہ کن وجوہات کی بنا پر اس ڈومین کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈومین نیم کی ایکسپائری ڈیٹ جولائی 2021ع ہے، لیکن اس سے قبل ہی اس کا فروخت کے لیے پیش کیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close