حکومت نے فیٹف (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پوری کرنے کے سلسلے میں ساڑھے سات ہزار اور پندرہ روپے مالیت کے انعامی بونڈز ختم کر دہے ہیں اور عوام کو بانڈز کی واپسی کے لیے 31 دسمبر تک مہلت دے دی ہے
اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے دو نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ پندرہ ہزار اور ساڑھے سات ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے ساتھ ہی ان کی یکم مئی کو ہونے والی قرعہ اندازی بھی منسوخ کر دی گئی
نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین مذکورہ بونڈز 31 دسمبر تک بینکوں سے کیش کرا سکیں گے، تاریخ گزرنے کے بعد بونڈز کے عوض کیش نہیں مل سکے گا بلکہ بونڈز واپس کرکے پچیس ہزار روپے والے اور چالیس ہزار روپے والے رجسٹرڈ انعامی بونڈز حاصل کیے جاسکیں گے، ان بانڈز کی واپسی سے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیے جا سکیں گے
نوٹیفکیشن کے مطابق بونڈز کی واپسی پر رقم صارفین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوگی اورصارفین اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ملک بھر میں قائم 16 فیلڈ آفسز، مجاز کمرشل بینکوں اور قومی بچت کے مراکز کے ذریعے ہی بونڈز واپس کر سکیں گے.