ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز نے وفاقی وزیر تعلیم سے نیا سیمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے
اس حوالے سے چیئرمین چوہدری عبدالرحمٰن نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے نام نئے سیمسٹر کے آغاز سے متعلق خط بھی لکھا ہے
دوسری جانب گزشتہ روز وزرائے تعلیم کی بین الصوبائی کمیٹی نے آئی بی سی سی کی اگلی کلاسوں میں نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو ترقی دینے اور میٹرک اور انٹر کے صرف اختیاری مضامین میں امتحانات دینے کی تجویز کو مسترد کر دیا
آئی بی سی سی کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے منگل کو یہ تجویز پیش کی تھی.