دنیا کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ کمپنی ایمیزون نے پاکستان سے اشیاء فروخت کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک

دنیا کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم ایمیزون نے باضابطہ طور پر پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر کے پاکستان سے اشیاء فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے
مشیر تجارت عبد الرزاق دائود کے مطابق  ایمیزون سے مذاکرات سے معاملہ حل کیا ، سیلر لسٹ میں پاکستان کی شمولیت کا عمل شروع ہوچکا. انہوں نے کہا کہ نوجوانوں، خواتین اور ایس ایم ایز کے لئے یہ بہترین موقع ہے
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے سوشل  میڈیا بیان میں خوشخبری سنائی کہ جو کام پچھلے دس سال میں نہیں ہوسکا، وہ موجودہ حکومت نے کر دکھایا
انہوں نے بتایا کہ امیزون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا ، اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمیزون کی سیلر لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان میں اربوں روپوں کی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے
اس لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان میں ای کامرس کو فروغ ملے گا اور صارفین کو معیاری اشیاء دستیاب ہوں گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close