اب آپ ٹوئٹر پر اپنے  ٹوئٹس کے ذریعے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں

ویب ڈیسک

ٹوئٹر دنیا بھر میں سماجی رابطوں کا ایک ایسا مقبول مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ہے، جہاں آپ 280 حروف پر مشتمل جملوں کے ذریعے لوگوں سے رابطے میں رہتے ہیں، لیکن اب  وہاں آپ کے یہ پیغامات آمدنی کے حصول کا ذریعہ بھی بن سکتے ہیں

ٹوئٹر کی جانب سے ایک نیا فیچر ‘ٹپ جار’ متعارف کرایا گیا ہے، جو صارفین کو اکاؤنٹ بائیو میں مختلف ڈیجیٹل پیمنٹ اکاؤنٹس کے اضافے کی سہولت فراہم کرے گا

اس کی مدد سے ٹوئٹر صارفین چند ڈالر اس فرد کو دے سکیں گے جس کا ٹوئٹ ان کے دل میں جگہ بنالے گا

ہوسکتا ہے کہ یہ وہ روزانہ کی خبروں کا تجزیہ ہو جو آپ اپنے فالوورز کو فراہم کرتے ہوں یا ایسی میک اپ ٹپس جو دیگر کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہوں

یا کسی کو مشکل میں دیکھ کر آپ اس کی مدد کرنا چاہتے ہوں تو یہ فیچر مددگار ثابت ہوگا

ٹوئٹر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اس فیچر کا اعلان کیا گیا اور اس میں ایک انیمیٹڈ تصویر کے ذریعے اس کا طریقہ کار بھی سمجھایا گیا

فی الحال یہ فیچر ہر ایک کو دستیاب نہیں بلکہ کمپنی کا کہنا تھا کہ اسے ابھی محدود تعداد میں صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے. تاہم انگلش میں ٹوئٹر استعمال کرنے والا کوئی بھی صارف منتخب اکاؤنٹس کو ٹپس یعنی کچھ رقم بھیج سکتا ہے۔

صارفین کو اس فیچر کی دستیابی کا علم ایک پروموٹ کے ذریعے ہوگا۔ جب کوئی صارف ٹپ جار کو ایکٹیویٹ کردے گا تو وہ اپنے اکاؤنٹ میں مختلف پیمنٹ پلیٹ فارمز جیسے کیش ایپ، پے پال وینمو اور دیگر سے منسلک کرسکے گا

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کی جانب سے بھیجے جانے والی رقم میں کوئی کٹوتی نہیں کرے گی

اس وقت ٹوئٹر میں بڑے کمپنیوں کو ویڈیو مواد سے آمدنی کے حصول کی سہولت دستیاب ہے مگر یہ پہلی بار ہے جب عام صارفین کو اپنے مواد پر آمدنی کمانے کا موقع مل سکے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close