صوبے 23مئی تک تعلیمی اداروں کی بندش کو یقینی بنائیں، وفاقی وزارت تعلیم کی ہدایت

نیوز ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم نے تمام صوبوں، آزاد کشمیر حکومت اور گلگت بلتستان کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر این سی او سی کے احکامات کی روشنی میں تمام تعلیمی ادارے 17 سے 23 تک بند رکھے جانے کے فیصلے پر عمل کریں

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، مدارس، ووکیشنل اور ٹیکنیکل تعلیمی اداروں پر بھی ہو گا

مراسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق احکامات پر عمل در آمد یقینی بنائیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close