کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ رقم کردی

ویب ڈیسک

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود کرسٹیانو رونالڈو کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُن کے فالوورز کی تعداد تین سو ملین سے زائد ہوگئی ہے، جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں

اس فہرست میں اس وقت ٹاپ پر انسٹاگرام کا اپنا خود کا آفیشل اکاؤنٹ ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو موجود ہیں لیکن اگر شخصیات کے لحاظ سے دیکھا جائے تو رونالڈو دُنیا کے وہ پہلے شخص ہیں جن کے انسٹاگرام پر 300 ملین سے زائد فالوورز ہیں

کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے اب تک تین ہزار سے زائد پوسٹس کی ہیں جبکہ اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 476 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے

واضح رہے کہ حال ہی میں یورو کپ فٹبال میں ہنگری کیخلاف میچ سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے میڈیا بریفنگ کے موقع پر میز پر رکھی ایونٹ کی آفیشل کولا کی بوتلیں ناصرف ہٹادی تھیں بلکہ میڈیا نمائندوں کو پانی پینے کا مشورہ دیا تھا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں کوکا کولا کے حصص میں کمی آ گئی تھی اور کمپنی کو چار بلین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close