جیمس اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بالر بن گئے

ویب ڈیسک

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گیا اور سیریز میزبان ٹیم نے 0-1 سے اپنے نام کر لی لیکن یہ میچ ااس حوالے سے یادگار بن گیا کہ انگلش فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ بالر بن گئے

جیمز اینڈرسن نے منگل کو پاکستان کے خلاف ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے پانچویں روز کپتان اظہر علی کو آؤٹ کرکے اپنے کریئر میں 600 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا، اس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 600 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بالر جب کہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے چوتھے بالر بن گئے ہیں۔

اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا رکارڈ سری لنکا کے سابق اسپنر متھیا مرلی دھرن کے پاس ہیں، جنہوں نے اپنے 133 ٹیسٹ میچوں میں 800 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جب کہ آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن 708 اور سابق بھارتی لیگ اسپنر انیل کمبلے اپنے کریئر میں 619 وکٹیں لے کر پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں

ٹیسٹ کرکٹ میں 600 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے تینوں اسپنرز ہیں، جیمز اینڈرسن واحد فاسٹ بالر ہیں جنہوں نے اپنے کریئر میں 600 وکٹیں حاصل کی ہیں

ٹیسٹ کرکٹ میں جن فاسٹ بالرز نے پانچ سو وکٹوں کا ہندسہ مکمل کیا ہے، ان میں آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بالر گلین میگرا 563، ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بالر کورٹنی والش 519 اور انگلینڈ کے اسٹوورٹ براڈ 514 وکٹوں کے ساتھ شامل ہیں۔

گذشتہ پانچ سالوں میں اڑتیس سالہ اینڈرسن کی کارکردگی کا تناسب 21 رہا۔ اس سے قبل ان کے کریئر کی کارکرگی کی اوسط 26 اعشاریہ 77 تھی

اینڈرسن کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں 22-2021 میں ایشز سیریز کھیلنے کے خواہش مند ہیں اور سن کی نظر اپنے کریئر میں مزید وکٹیں حاصل کرنے پر مرکوز ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close