کراچی کے مختلف علاقوں میں گردو غبار کا طوفان اور ہلکی بارش

نیوز ڈیسک

کراچی میں شدید گرمی کے بعد گرد آلود ہواؤں اور آندھی کے بعد ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

تیز آندھی کے بعد شہر کے مختلف علاقوں، سرجانی ٹاؤن، ملیر،  صدر، آئی آئی چندریگر روڈ ، نارتھ ناظم آباد اور کینٹ اسٹیشن پر کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش ہوئی

آندھی اور بارش کے ساتھ ہی کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جب کہ سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید  گرمی کے باعث تھنڈر سیلز  بنے ہیں، شمال مشرق سے ہوائیں چل رہی ہیں اور شہر کے شمالی حصے میں بادل بن رہے ہیں

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق سائیکلون سے متعلق الرٹ میں  آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، دو تین گھنٹے میں کراچی سے بادل گزر جائیں گے

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں کل سے کمی آنا شروع ہو جائے گی. کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، سمندری طوفان اور شہر  میں گرمی کی شدت کے  باعث بادل بنے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close