بلوچستان، OGDCL نے گیس کے ذخائر دریافت کر لیے

نیوز ڈیسک

لاہور : آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بلوچستان میں گیس کے ذخائر دریافت کر لیے ہیں

او جی ڈی سی ایل نے بلوچستان میں یہ ذخائر ایکسپلوریٹری کنواں جندران ایکس4، جندران ای۔ ایل بلاک سے  دریافت کیے ہیں، یہاں پر او جی ڈی سی ایل بطور آپریٹر 100 فیصد حصص کی مالک ہے

جندران ایکس4- کنویں کی کھدائی اور ساخت کے لیے مکمل طور او جی ڈی سی ایل کے ماہرین پر انحصار کیا گیا

ایک تخمینے کے مطابق یہاں سے ابتدائی طور پر یومیہ 7.08 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ  (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس کی پیداوار حاصل ہوگی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close