پی ایچ ڈی ہولڈر سرکاری افسر کو ماہانہ 25 ہزار روپے الاؤنس دینے کا حکم

کراچی : پی ایچ ڈی ہولڈرز سرکاری افسران کے لیے بڑی خوشخبری پر مبنی حکم میں سندھ ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ اب ہر پی ایچ ڈی ہولڈر کو ماہانہ 25 ہزار روپے پی ایچ ڈی الاؤنس دیا جائے

تفصیلات کے مطابق جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس عدنان الکریم میمن نے ڈاکٹر لیاقت علی ابڑو کی درخواست پر بڑا فیصلہ سنا دیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے پی ایچ ڈی ہولڈر سرکاری افسران کو 25 ہزار روپے پی ایچ ڈی الاؤنس دینے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ کو 15 دن میں سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ تمام سرکاری پی ایچ ڈی افسران کو ماہانہ 25 ہزار روپے دیئے جائیں۔ کسی بھی محکمے کے پی ایچ ڈی ہولڈر کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔ تمام محکموں کے پی ایچ ڈی افسران کو یکساں الاؤنس دیا جائے

ڈاکٹر لیاقت علی ابڑو نے دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ کسی پی ایچ ڈی ہولڈر کو 25 تو کسی کو 10 ہزار دیئے جارہے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا تھا کہ ایسا امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ جس پر سندھ حکومت نے جواب میں کہا تھا کہ صرف یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی ہولڈر کو 25 ہزار روپے الاؤنس دے رہے ہیں۔ دیگر سرکاری پی ایچ ڈی ہولڈرز کو 10 ہزار روپے ماہانہ دیا جارہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close