فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی کانگریس نے پاکستان کی رکنیت کی معطلی کی توثیق کردی ہے. معطلی کو برقرار رکھنے کے لئے کانگریس میں 203 ووٹس دیئے گئے
فیفا کے 71 کانگریس اجلاس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات پر بھی بات کی گئی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کو برقرار رکھنے کے لئے ووٹنگ کی گئی
رائے شماری میں 209 ممبران نے حصہ لیا جس میں سے 5 ووٹ مسترد ہوئے، 204 میں سے 203 ووٹ پاکستان کی معطلی برقرار رکھنے کے حق میں پڑے
دوسری جانب اس معطلی کے باوجود نارملائزیشن کمیٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان مزید سخت کارروائیوں سے محفوظ رہا!