یوٹیوب نے ہیش ٹیگ والی ویڈیوز کے لیے علیحدہ سے صفحہ بنا دیا

ویب ڈیسک

عالمی شہرت یافتہ وڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے ہیش ٹیگز کے ساتھ پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کے لیے الگ سے ایک صفحہ ترتیب دیا ہے، جو دیکھنے میں بہت سادہ اور آسان ہے

اس کے تحت ناظرین یوٹیوب پر جاری ہیش ٹیگز کے تحت پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز کو مقبولیت کے لحاظ سے دیکھ سکتے ہیں

اس سے قبل موبائل اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں یوٹیوب ویڈیوز کے اوپر ہاپئر لنک پوسٹ کئے جاتے رہے ہیں، تاکہ مخصوص عنوان سے وابستہ دیگر ویڈیوز بھی دیکھی جا سکیں

ان ہیش ٹیگز پر کلک کر کے کوئی بھی اس عنوان کی دیگر ویڈیوز دیکھ سکتا ہے۔ اگر آپ کروم براؤزر استعمال کر رہے ہیں تو اس پتے پر جاکر یوٹیوب ہیش ٹیگ پیج دیکھ سکتے ہیں۔

https://www.youtube.com/hashtag/12345
لیکن یاد رہیں کہ ہیش ٹیگ سلیش کے آگے آپ 12345 کی جگہ مطلوبہ ہیش ٹیگ لکھ سکتے ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیوب نے اس سال اپنے پلیٹ فارم کو مزید سہل اور دلچسپ بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کئے ہیں، جنہیں وقت کے ساتھ جاری کیا جائے گا

ہیش ٹیگ متعارف کرانے کا مقصد یہ تھا کہ ناظرین ایک ہی موضوع پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز ایک ہی جگہ دیکھ سکیں

تجزیہ نگاروں کے مطابق یوٹیوب کے اس اقدام کے بعد ہیش ٹیگ والی ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے رجحان میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close