واٹس ایپ کا خودکار سیکیورٹی فیچر  

ویب ڈیسک

سلیکان ویلی : فیس بک کی ملکیتی میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کے اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے جلد ہی ایک زبردست فیچر متعارف کرانی والی ہے

ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABeta میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ او ٹی پی (ون ٹائم پاس ورڈ) کے نام پر ہونے والی دھوکا دہی سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جسے ’فلیش کال‘ کا نام دیا گیا ہے

اس نئے فیچر کی بدولت اب صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے 6 عدد پر مشتمل سیکیورٹی کوڈ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، بلکہ یہ فیچر خود کار طریقے سے صارف کے فون نمبر کی تصدیق کردے گا تاہم فلیش کال فیچر کے لیے استعمال کنندہ واٹس ایپ کو فون کال کے لاگ تک رسائی دینا ضروری ہوگی، جس کے بعد واٹس ایپ خود ہی کال وصول کرکے صارف کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی تصدیق کر دے گا

ویب سائٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ ورژن 2.21.11.7 کے واٹس ایپ میں موجود ہے

رپورٹ میں شائع ہونے والے اسکرین شاٹ کے مطابق فلیش کالز ایک آپشنل فیچر ہے اور یہ استعمال کنندہ پر منحصر ہے کہ وہ واٹس ایپ کو اپنے کال لاگ تک رسائی دیتا ہے یا نہیں

واضح رہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو او ٹی پی کی آڑ میں ہونے والی اس دھوکا دہی سے متعدد بار آگاہ کرچکی ہے۔ جس میں سائبر کرمنلز استعمال کنندہ کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہیک کرنے کے لیے عموما گمراہ کن پیغامات بھیجتے تھے کہ ’آپ کو او ٹی پی کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنا ضروری ہے، اور نہ کرنے کی صورت میں آپ کے اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹیویٹ کردیا جائے گا۔‘ صارف جیسے ہی او ٹی پی ہیکر کو بھیجتا ہے وہ اس کا اکاؤنٹ ہیک کر کے اپنے تصرف میں لے آتے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close