بیلجیئم نے کراچی میں دہشت گردی میں ملوث ملزمان کی تفصیلات طلب کرلیں

ویب ڈیسک

کراچی : بیلجیئم کے حکام نے انٹرپول کے ذریعے کراچی میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث مبینہ دہشت گردوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں

سی ٹی ڈی حکام نے دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کی تفصیلات جمع کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دی ہیں. اس سلسلے میں انٹرپول کی جانب سے ایف آئی اے کے ذریعے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو خط لکھا ہے جس میں کراچی میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث بیلجیئم شہریوں کی فہرست طلب کی ہیں

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ڈی آئی جی  عمر شاہد حامد کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ دنوں ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد واحد حسین عرف گڈو عرف سوداگر ولد شمیم حسین کو گرفتار کیا تھا۔ واحد حسین کا تعلق ایم کیو ایم کے بیلجیم گروپ سے ہے، جس نے جے آئی ٹی میں بیلجیئم میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشتگردی کرنے والوں کے نام بتائے تھے. جس کے بعد سی ٹی ڈی حکام نے معاملہ سفارتی سطع پر اٹھانے کے لیے وفاق کو خط تحریر کیا تھا

انہوں نے بتایا کہ بیلجیئم میں مقیم پاکستانی نژاد سلیم بیلجیم اور عارف آجاکیا کے پاس بیلجئیم کی شہریت بھی ہے

عمر شاہد حامد دہشت گردوں کا یہ نیٹ ورک تیس سے چالیس افراد پر مشتمل ہے. انٹرپول کو تمام مطلوبہ افراد کی مکمل فہرست فراہم کی جائے گی۔ بیلجیئم میں مقیم دہشت گرد پاکستانی کمیونٹی سے فنڈ اکھٹا کرتے ہیں فنڈ کوکراچی میں دہشتگردی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close