نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اٹھارہ سال بعد پاکستان پہنچ گئی

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اٹھارہ سال کے طویل عرصے بعد پاکستان پہنچ گئی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی ہے

اسلام آباد پہنچنے پر مہمان ٹیم کا نجی ہوٹل میں کورونا وائرس ٹیسٹ ہوگا، کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مہمان ٹیم کو پریکٹس کی اجازت دی جائے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹر اسکواڈ میچ شیڈول ہے، جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان پہلا ون ڈے 17 ستمبر کو ہوگا

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس کے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو ہونگے، میچز کے لئے 25 فیصد شائقین کرکٹ کو بھی اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے

ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 25، 26، 29 ستمبر، یکم اور 3 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے

خیال رہے کہ کیوی ٹیم نے آخری مرتبہ 2003ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں پاکستان نے پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا، اس سیریز میں سب سے زیادہ رنز یاسر حمید نے (356 رنز) بنائے تھے جبکہ محمد سمیع نے 8 وکٹیں حاصل کی تھیں

اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کی تاہم یہ تینوں سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئیں، یہ وہ وقت تھا جب پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلا کرتی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close