نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، وزیراعظم کا دو منصوبوں کا اعلان

نیوز ڈیسک

نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے مقصد کے تحت وزیراعظم عمران خان نے دو منصوبوں کا اعلان کیا ہے

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسکل ایجوکیشن کے لئے ایک لاکھ ستر ہزار اسکالرشپس دیں گے، جب کہ پچاس ہزار اسکالر شپس ہائر ٹیکنالوجیز کے لئے دی جائیں گی

عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے کاروبار کے لئے 100 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے سب سے بڑا مسئلہ روز گار کا حصول ہے ہماری کوشش ہے کہ ہر سال فنڈز بڑھاتے جائیں. دنیا میں روز گار پرائیویٹ سیکٹرز میں ملتاہے، اس لیے پرائيويٽ سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close