سینیٹ انتخابات کے طریقہء کار میں تبدیلی کا ترمیمی مسودہ تیار

نیوز ڈیسک

وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی کا ترمیمی مسودہ تیار کرلیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ انتخابات کے طریقہء کار میں تبدیلی سے متعلق اہم پیشرفت کرتے ہوئے وفاقی کابینہ نے سیکریٹ بیلٹ ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے ترمیمی مسودہ تیار کرلیا ہے، جس کے مطابق اب سینیٹ کے انتخابات سنگل ٹرانسفرایبل اوپن ووٹ کے ذریعے ہوں گے

واضح رہے کہ اس نئے طریقہء کار سے معلوم ہوسکے گا کہ کس رکن اسمبلی نے کس امیدوار کو ووٹ دیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ووٹ بیچنے کے عمل کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے

اطلاعات کے مطابق حکومت نے ترمیمی مسودہ چند روز میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close