لاہور : جہانگیر ترین گروپ کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور گروپ بھی سامنے آیا ہے جس میں 15 ارکان کے نام شامل ہیں
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے بعد تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی حرکت میں آگیا ہے. گزشتہ رات ہم خیال گروپ کے 15 سے زائد اراکین کو عشائیہ دیا گیا. یہ عشائیہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ نے ہم خیال ارکان کے اعزاز میں دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ عشایئے میں سردار شہاب الدین خان، ملک غضنفرعباس چھینہ، سردار محی الدین خان کھوسہ، عامر عنایت خان شاہانی، اعجاز سلطان بندیشہ، نواب علی رضا خان خاکوانی، تیمور امجد لالی، بلال اصغر وڑائچ، کرنل (ر) غضنفرعلی شاہ، اعجاز خان جازی، فیصل فاروق چیمہ، گلریز افضل چن، علی اصغر خان لاہڑی اور احسن جہانگیر بھٹی شریک تھے
ذرائع نے بتایا کہ عشایئے میں تمام ارکان نے بجٹ میں ہم خیال گروپ کے لئے ترقیاتی اسیکمیں شامل نہ کرنے پر شکوے و شکایات کے انبار لگادیئے
تاہم اس بیٹھک میں فیصلہ ہوا کہ گروپ اپنے تمام تحفظات وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سامنے رکھے گا، اوراس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا.