دورہ نیوزی لینڈ، یونس خان قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

نیوز ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو دورہء نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، اس سے قبل یونس خان دورہ انگلینڈ میں  بھی قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہو رہی ہے

جب قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ مصروفیت نہیں ہوگی تو یونس خان حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے۔ اس سلسلے میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر ایک  مکمل پروگرام تشکیل دے گا

‏ یونس خان اپنے کیریئر کے 118 ٹیسٹ میچز میں 10099، جبکہ 265 ایک روزہ انٹر نیشنل میچز میں 7249 اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز میں 442 رنز اسکور کر چکے ہیں

انہیں  پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 34 ٹیسٹ سنچریاں بنانے کا اعزاز  بھی حاصل ہے۔ ان کا بہترین اسکور  2009ع میں کراچی میں سری لنکا کے خلاف  313 رنز تھا۔

‏ یونس خان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009ع کی فاتح  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close