سعودی شہری نے بیٹے کے قاتل کو سزائے موت پر عمل درآمد سے چند لمحے قبل معاف کردیا

ویب ڈیسک

سعودی عرب کے شہر تبوک میں ایک سعودی شہری نے سزائے موت کے فیصلے پر عمل درآمد سے چند لمحے قبل اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف ک ردیا

سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق معافی کا اعلان سنتے ہی سزائے موت کا قیدی سجدے میں گر گیا۔ جبکہ تمام رشتہ دار اور احباب نے فیصلے کا پرجوش خیر مقدم کیا

مجرم نے پانچ برس جیل میں گزارے تھے اور اب اسے سزائے موت دی جانی تھی. بتایا جاتا ہے کہ سعودی شہری عوض العمرانی نے معافی کا فیصلہ دیت کے بغیر کیا

کئی اہل خیر نے مجرم کو موت کی سزا سے بچانے کے لیے مقتول کے باپ سے درخواست کی تھی کہ جیل میں قید کی زندگی گزارنے پر اکتفا کرلیا جائے اور قاتل کو اللّٰہ کی خاطر معاف کردیا جائے، جس کے انہوں نے یہ فیصلہ کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close