ہماری حکومت میں نیب نے 484 ارب روپے ری کور کیئے: وزیرِاعظم

نیوز ڈیسک

وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 484 ارب روپے ری کور کیئے ہیں

سماجی رابطے کی مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ 484 ارب روپے نیب نے 2018ء سے 2020ء کے دوران دو سالوں میں ری کور کیئے ہیں

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل نیب 1999ء سے 2017ء تک اٹھارہ سالوں میں صرف 290 ارب روپے ری کور کر سکا تھا

وزیرِاعظم نے کہا کہ جب حکومت مجرموں کا تحفظ نہیں کرتی اور احتساب بغیر مداخلت ہوتا ہے تو نتائج ملتے ہیں

عمران خان نے کہا کہ نون لیگ اور پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت میں اینٹی کرپشن پنجاب کی کارکردگی میں واضح فرق ہے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت کے اکتیس ماہ کے دوران اینٹی کرپشن پنجاب نے 220 ارب روپے وصول کیئے، نون لیگ کے 10 سال کی نسبت ہم نے 192 ملین کی اراضی سے بھی قبضہ چھڑا کر طاقتوروں سے واگزار کرایا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close