لاڑکانہ سندھ کے کوہ پیما اسد علی میمن شمالی امریکا کی چوٹی سر کرنے کے لیے تیار

نیوز ڈیسک

کراچی: پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن  سیون سمٹ میں شامل چوٹی دینالی کو سر کرنے کے لیے کمر بستہ ہو گئے

صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے اسد علی میمن 6 ہزار 190 میٹر بلند چوٹی تک پہنچنے کے لیے یکم جون کو کراچی سے امریکی ریاست الاسکا روانہ ہورہے ہیں، واضح رہے کہ شمالی امریکہ کی سب سے بلند چوٹی دینالی کو دنیا کی مشکل ترین چوٹیوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے

اسد علی میمن کے مطابق قانون کے تحت قرنطینہ ہونے کے بعد وہ 7 جون کو برفانی چوٹی دینالی کے لیے روانہ  ہوکر 15 جون کو اپنی منزل پر قومی جھنڈا لہرانے کی کوشش کریں گے جبکہ ان کی 22 جون کو بیس کیمپ میں واپسی متوقع ہے

منفی 35 درجۂ حرارت میں وہ کسی مدد اور سپورٹ کے بغیر مجموعی طور پر 60 کلو گرام کے وزن کے ساتھ کوہ پیمائی کریں گے

وسائل  سے محروم اسد علی میمن کو  پرمٹ اور سفر سمیت 13 ہزار ڈالرز اخراجات برداشت کرنا ہوں گے، اسد علی میمن کی حوصلہ افزائی کے لیے امریکی حکومت نے خصوصی ویزا بھی جاری کر دیا ہے

واضح رہے کہ اسد علی میمن اس سے قبل دنیا کے سات میں سے تین براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں، ان میں جنوبی امریکہ  کی 7 ہزار میٹر بلند ایکونکاگوا، برفانی اور برساتی موسم میں ایک دن میں افریقہ کی 5 ہزار 8 سو 95 میٹر بلند کلیمانجارو اور یورپ کی 5 ہزار 6 سو 42 میٹر اونچی البرس کی چوٹی بھی شامل ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close