پنجاب کے 34 اضلاع میں کل سے کالج کھل جائیں گے

نیوز ڈیسک

لاہور: پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) نے صوبے کے 34 اضلاع میں 31 مئی سے کالج کھولنے کا اعلان کیا ہے

تاہم خانیوال اور رحیم یار خان میں کالج بدستور بند رہیں گے، دیگر اضلاع میں کالج پیر سے کورونا وائرس کے ایس او پیز کے ساتھ کھلیں گے

اس ضمن میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رحیم یار خان اور خانیوال کے سوا دیگر اضلاع میں کالجز طلبہ کی مرحلہ وار حاضری کی بنیاد پر کھلیں گے. متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں کووِڈ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ حکام 5 جون تک ہر عمر کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن بھی یقینی بنائیں

دوسری جانب پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے لاہور کے اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کروا لیں، کیوں کہ 7 جون سے صوبے بھر میں اسکول کھل جائیں گے

مراد راس نے اساتذہ اور غیر تدریسی اسٹاف سے اپیل کی کہ وہ 7 جون سے قبل ویکسین لگوائیں، کیوں کہ ہر حال میں جون کے آغاز میں اسکول کھول دیے جائیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close