واٹس ایپ نے نیا وقت بچاؤ فیچر متعارف کرا دیا

ویب ڈیسک

دنیا کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا وقت بچاؤ فیچر متعارف کروا دیا ہے

واٹس ایپ صارف کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ایپ میں نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے تاہم حال ہی میں متعارف کروایا جانے والا فیچر وقت کی کمی میں کام آئے گا

بہت سے افراد پیغامات بھیجنے کے لیے وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں، کبھی کبھار بات اتنی لمبی ہوجاتی ہے کہ بھیجے جانے والا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہوجاتا ہے ، لیکن اب آپ کے لیے اس لمبے وائس نوٹ کو بھی کم وقت میں سننا ممکن ہے

کیونکہ واٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹ کی رفتار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ 1x ، 1.5x اور 2x اب صارف کے وائس نوٹ کے آگے مینشن ہوگا، آپ جس رفتار میں چاہیں اس میں دوسرے کی آواز سن سکیں گے

یعنی اب اپ آنے والے دو منٹ دورانیے کے وائس نوٹ کو 2x دبا کر صرف ایک منٹ میں ہی سن سکیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close