یورو کپ سے قبل کوپن ہیگن میں دُنیا کی سب سے بڑی فٹ بال تیار

ویب ڈیسک

کھلونے بنانے والی معروف کمپنی کے ملازمین نے یورو فٹ بال کے آغاز سے قبل کوپن ہیگن میں دُنیا کی سب سے بڑی فٹ بال بنا کر نصب کی ہے

فٹ بال کا وزن دو اعشاریہ پانچ ٹن اور اونچائی چار میٹر ہے، کمپنی کے کلینر سے لے کر سی ای او تک سب نے اس کام میں حصہ لیا

گیارہ جون سے مختلف ممالک میں شروع ہونے والے یورو کپ فٹ بال میں ڈنمارک کی ٹیم اپنے میچز دارالحکومت کوپن ہیگن میں کھیلے گی، جہاں کھلونے بنانے والے دُنیا کی معروف کمپنی نے دُنیا کی سب سے بڑی فٹ بال بنانے کا دعویٰ کیا ہے

فٹ بال بنانے میں ایک لاکھ 73 ہزار 600 لیگو بلاکس کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کی تعمیر میں ڈیڑھ سو گھنٹے کا وقت صرف ہوا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close